وزیراعظم کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم
01-06-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر 9 مئی سانحہ سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کابینہ کمیٹی کے سربراہ نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزراء بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور ایسے واقعات کی آئندہ کیلئے روک تھام سمیت سفارشات تیار کرے گی۔