اے این ایف کی کارروائیاں: 12 کلو منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

01-06-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی5 کارروائیوں کےدوران12 کلو منشیات برآمد کر لی گئی اور2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی،کراچی اورلاہورمیں کی گئیں، 9 کلو510گرام آئس،2 کلو 400گرام چرس برآمد کی گئی، 150 گرام ویڈ،90 گرام ہیروئن پکڑی گئی۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔