ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کا آغاز ہو گیا

01-05-2024

(لاہور نیوز) ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز میں ایک اور اضافہ کر دیا گیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آن لائن تجدید کا آغاز ہو گیا۔

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے ممکن ہو سکے گی۔ ٹریفک پولیس پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت لائی گئی ہے۔ شہری پہلے لرنر لائسنس اور لرنر لائسنس کی تجدید آن لائن حاصل کر رہے تھے۔ آج سے شہری اپنے ریگولر لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کی خود تجدید آن لائن کر رہے ہیں۔ آج شروع کی گئی سروسز میں اب تک 842 شہریوں نے ریگولر آن لائن لائسنس کی تجدید کیلئے اپلائی کر دیا۔ 10 شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کیلئے اپلائی کر دیا۔ 17566 نے نیو لرنر جبکہ 3295 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اپلائی کر دیا۔ شہری اب گھر بیٹھے ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے آن لائن لائسنس سروسز سے خدمت مراکز اور دیگر ٹریفک دفاتر کے رش میں کمی آئے گی۔