وزارت داخلہ نے گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے والے افسران کی ترقی کالعدم قرار دیدی
01-05-2024
(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانے والے تمام افسران کی ترقی کالعدم قرار دے دی۔
وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو افسران کی غیر قانونی ترقیوں کے حوالے سے خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ خط کے متن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی، خط میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے دی جانے والی ترقیوں اور اقدامات کو خلاف قانون قرار دیا گیا ہے۔