سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

01-05-2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیدیا گیا، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔ کیس کی سماعت 8 جنوری کو ڈیڑھ بجے ہو گی، جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کی تھی۔