تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا معاملہ، ایف بی آر نے طریقہ کار طے کر لیا

01-05-2024

(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے ملک بھر میں تاجروں کو مرحلہ وار ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں تاجروں کو مرحلہ وار ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہےجس کے تحت تاجروں پر مرحلہ وار بتدریج ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ پر مشتمل ملک کے 5بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی جانب سے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لا کر 300 ارب روپے اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ حکام ایف بی آر کے مطابق ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے ابتدائی طور پر 100 ارب روپے  کی ا ٓمدن متوقع ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگایا جائے گا،ذرائع کے مطابق ملک میں 35 لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کیلیے سکیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔