نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

01-05-2024

(لاہور نیوز) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام چوتھی ایجوکیشن ایکسپو اور بک فیئر کا انعقاد کیا گیا۔

ایجوکیشن ایکسپو اور کتاب میلہ ایوان قائداعظم جوہر ٹاؤن میں سجایا گیا جہاں مختلف موضوعات پر مبنی کتب کی نمائش کی گئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے نمائش کا افتتاح کیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ کتابوں کی نمائش پر خوشی ہوئی، پاکستان میں کتب بینی کی عادت اتنی نہیں جتنی ہونی چاہئے، کتب دوستی کو فروغ دینا چاہئے، علم کی ترویج کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں نے کتب نمائش میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کاوش کو خوب سراہا۔ نمائش سات جنوری تک جاری رہے گی۔ نمائش میں رکھی گئی کتب کی قیمتوں پر خصوصی رعایت بھی دی گئی ہے۔