صوبے مل کر تعلیم و صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں: اسحاق ڈار

01-05-2024

(ویب ڈیسک) اسحاق ڈار کا کہنا ہے صوبے مل کر وفاق کے ساتھ طے کریں اور تعلیم و صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی، آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بن جائیں۔ سینیٹر دلاور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، اس کی وجہ سے صوبوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او کے سرٹیفکیٹ کی طرف حکومت توجہ دے۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون موثر بنائے، کمیٹی میں ایجوکیشن اور ہیلتھ پر تمام معاملات کو دیکھا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔