نگران وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات

01-05-2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات ہوئی ہے۔

نگران وزیراعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کی مؤثر نمائندگی پر سراہا، وزیراعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو تواتر سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لئے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہدایات لیں۔