زاویار اعجاز کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

01-05-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے صحابزادے زاویار اعجاز کی ڈانس ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں تیزی سے اپنا نام کمانے والے اداکار نعمان اعجاز کے صحابزادے زاویار اعجاز کی ایک تقریب میں مختلف گانوں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو پلیئر   وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زاویار کسی مہندی کی تقریب میں شریک ہیں، سبز رنگ کا شلوار سوٹ زیب تن کیے مختلف گانوں پر ڈانس کر رہے ہیں, سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاویار کی ڈانس ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادے زاویار اعجاز بھی اس اندسٹری میں اپنی اداکاری سے تیزی سے نام بنا رہے ہیں، اداکار کو اب تک مختلف ڈراموں میں کام مل چکا ہے۔ زاویار اعجاز ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا  تھا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اس ڈرامے میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (مہیر) اور زاویار نعمان (اریب، گلوکار)  کا کردار نبھایا تھا۔