قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

01-05-2024

(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔