نواز شریف کے کاغذات پر اعتراض، سماعت 8 جنوری تک ملتوی

01-05-2024

(لاہور نیوز) ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے۔ الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے اعظم خان سواتی نے چیلنج کیے تھے۔