پی پی شہید بھٹو کے منشور'روٹی، کپڑا اورمکان' پر عمل کرے گی:بلاول بھٹو

01-05-2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی شہید بھٹو کے منشور ' روٹی ، کپڑا اور مکان' پر عمل کرے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹوزرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کوان کے یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائدعوام صرف ایک فردیاکسی ایک جماعت کےلیڈرنہیں، شہید بھٹو کاہرقدم سیاسی دوراندیشی اور پاکستان سےوابستگی کامظہرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائدِعوام کےمنشورپرعمل کرکےمہنگائی،بےروزگاری اورغربت پرقابو پائیں گے۔