سڈنی ٹیسٹ میں قسمت مہربان! صائم ایوب بال بال انجری سے بچ گئے

01-05-2024

(ویب ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب فیلڈنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

کھیل کے تیسرے روز آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کے کھیلے گئے شارٹ پر صائم ایوب نے فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگا کر گیند روکنے کی کوشش کی تو گھاس میں ان کا گھٹنہ پھنس گیا اور وہ بری طرح پلٹ کر گر گئے۔ اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود شائقین اور کمنٹیٹرز نے رد عمل کا اظہار کیا جو ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔ کمنٹیٹر نے صائم ایوب کے گرنے پر کہا کہ ماضی میں اس طرح کئی کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں۔