آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی چوتھا نمبر،اے کیو آئی 183 ریکارڈ

01-05-2024

(لاہور نیوز)آلودگی کے اعتبار سے 183 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرار ت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ 14ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےجبکہ شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ رواں برس سردیوں کا دورانیہ گزشتہ سال کی نسبت طویل رہے گا۔ دوسری جانب  سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ موسمی امراض بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔