زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
01-04-2024
(لاہور نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد 29 دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ تک پہنچ گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 99 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔