خبردار!ملک میں اس وقت کونسے جعلی نوٹ سب سے زیادہ چل رہے ہیں؟سٹیٹ بینک نے بتا دیا

01-04-2024

(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان قادر بخش کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف بینکوں  کی جانب سے  مجموعی طور پر 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ رواں برس جمع کروائے گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں، ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں سال 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو جمع کروائے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہےاگر کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پرکرنسی نوٹ مالیت کا 100 گنا جرمانہ کیا جائیگا۔ انکا کہنا ہے کہ بینکوں پر اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔