کیاٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کیلئے صحت مند غذا کا استعمال کافی ہے؟ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

01-04-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ محض صحت بخش غذا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مرض کو قابو میں نہیں لاسکتی۔

ماہرین کی  ٹیم نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 349 مریضوں پر آزمائش کی جو مرض کے لحاظ سے نامناسب اور غیرصحت بخش خوراک استعمال کررہے تھے۔ بعد میں شرکا کو کچھ عرصے تک صحت بخش غذا استعمال کرنے کی سخت روٹین دی گئی جس کا مقصد صحت مند خوراک کے ٹائپ 2 ذیابیطس پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔ تحقیقی نتائج  میں پایا گیا کہ 6 سے 12 ماہ میں کولیسٹرول، ٹرائگلیسرائڈز، فاسٹنگ گلوکوز یا بلڈ پریشر ٹیسٹ پر صحت مند غذا کے کوئی خاص مثبت اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صحت مند اور محفوظ خوراک میں اضافے نے ان ٹیسٹوں میں سے کسی پر کوئی مثبت اثر کیوں نہیں ڈالا، تاہم مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ طویل عرصے تک غیر صحت بخش خوراک سے ہونے والے نقصانات کی آسانی سے تلافی نہیں کی جاسکتی۔  ٹائپ 2 ذیابیطس کا مرض صرف خوراک سے قابو میں نہیں لایا جاسکتا۔