ماہرین کا اہم اقدام ،بڑھاپے کی رفتار میں کمی لانے والا پروٹین تیار کرلیا

01-04-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بڑھاپے کی رفتار کو سست کرنے والا پروٹین تیار کرلیا گیا۔

تحقیق میں محققین کو HKDC1 نامی ایک پروٹین کے متعلق معلوم ہوا ہے جو نقصان زدہ مائٹو کونڈریاکی بحالی اور لائسوسومز (جو خراب خلیوں کے خراب حصوں کو توڑتے ہیں اور صاف کرتے ہیں) کی مرمت کے لیے اہم ہوتا ہے۔ جب مائیٹوکونڈریا اور لائسوسومز اس طرح کام نہیں کرتے جیسا کہ انہیں کرنا چاہیے،تب خلیے بھی باقاعدگی سے کام نہیں کرتے اور زومبی بن جاتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق ایک صحت مند خلیہ بڑھاپے کو دور رکھتا ہے جس کا مطلب ہے HKDC1 کو ہدف بنانے والی ادویات عمر سے متعلقہ بیماریوں کا علاج کر سکتی ہیں۔ آج تک محققین مائیٹوکونڈریا اور لائسوسومز کے فعل کو مکمل طور پر نہیں سمجھے تھے۔ تاہم ان کو یہ علم تھا کہ فیکٹر ای بی (ٹی ایف ای بی) اس سب میں شامل ہوتا ہے۔ سائنس دانوں نے تحقیق میں دیکھا کہ HKDC1 ٹی ایف ای بی کی مقدار میں اضافے میں مدد دینے اہم ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق HKDC1 کی کم مقدار مائیٹوکونڈریا کے غیر فعال ہنے اور نقصان زدہ لائسوسومز کے جمع ہونے کا سبب ہوسکتا ہے لیکن پروٹین کی مناسب مقدار میں موجودگی مائٹوکونڈریا کے کچرے کو صاف کرنے اور لائسوسومز کو نقصان سے بحالی میں مدد دیتے ہیں۔