بے خوابی کی شکار خواتین میں کس بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

01-04-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ بے خوابی کی شکار خواتین میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

محقق ڈاکٹر شہاب نے تحقیق کے نتائج میں بے خوابی کی علامات کا سامنا کرنے والے افراد بالخصوص خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔ اس تحقیق میں 66,122 شرکاء کی پیروی کی گئی جن کی عمریں 25 سے 42 کے درمیان تھیں۔ نتائج کے مطابق نیند کی دشواریوں میں مبتلا خواتین کے وزن میں اضافہ، کم جسمانی سرگرمی اور ناکافی غذا دیکھنے میں آئی۔ تحقیق سے مزید پتہ چلا کہ جو خواتین رات 7 سے 8 گھنٹے سے کم سوتی ہیں یا جن کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔