عازمین حج کیلئے معلومات تک رسائی اور سہولت کے لئے ہیلپ لائن قائم

01-04-2024

(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے معلومات تک رسائی اور سہولت کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2024ء کے تمام عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ ہیلپ لائن سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ عازمین حج 0519205696، 9216980-82 پر کسی بھی مشکل یا معلومات کے حصول کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔