پی پی 76 سرگودھا کے یار محمد لک پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

01-04-2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سرگودھا سے مسلم لیگ ن کی وکٹ اُڑا دی۔

صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سرگودھا کے مہر محمد یار خان لک نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ پی پی 76 سرگودھا کے یار محمد لک مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ یار محمد لک کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر پی پی پی ڈویژنل صدر تسنیم احمد قریشی، محسن ملہی، رانا قمر اقبال اور شیخ عمران افضل موجود تھے۔