انتخابات 2024ء کیلئے 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل

01-04-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2024ء کیلئے اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملہ میں ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل ہیں، تربیتی پروگرام سے غیر حاضر عملہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مرکزی کنٹرول روم 26 دسمبر 2023 سے مکمل فعال ہے، مرکزی کنٹرول روم میں اب تک 45 شکایات موصول ہوئیں، موصول ہونے والی تمام شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق شکایات کے ازالہ کیلئے 180 کنٹرول روم صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی فعال ہیں۔