لاہور: کاروباری رنجش پر جھگڑا، بھانجے نے ماموں کی جان لے لی

01-04-2024

(لاہور نیوز) کاروباری رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے ساندہ حکیماں والا بازار میں پیش آیا، جہاں کاروباری رنجش پر ملزم آصف نے فائرنگ کرکے اپنے 55 سالہ ماموں محمد علی کی جان لے لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔