عثمان خواجہ شاہین خان آفریدی کے حق میں آواز بلند کردی
01-04-2024
(ویب ڈیسک) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر فاسٹ باولر کی حمایت میں سامنے آگئے۔
سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کے آرام سے متعلق سوال پر کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی قدر نہیں کرتا‘‘ البتہ فاسٹ باولر کے ورک لوڈ سے متعلق علم نہیں۔ سیریز کے دوران ہمارے باولرز بھی ریسٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، جس کی وجہ سے فٹنس پر اثر پڑتا ہے۔ شاہین کی پچھلی انجری کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔