فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

01-04-2024

(ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کی تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیئے گئے سوالات کے جواب دے دیئے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کئے تھے۔ جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔ واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں کام کر رہا ہے جس میں سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی موجود ہیں۔