سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے: سراج الحق

01-04-2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی گھٹن اور دھند کا موسم آئین کی بالادستی سے ہی نکھر سکتا ہے، آئین کے آرٹیکلز 62,63 پر عمل ہو تو سیاست کرپشن سے پاک ہو سکتی ہے، سیاست طویل عرصہ سے اہلیت پر نہیں این آر او کی بنیاد پر چل رہی ہے، جمہوری ممالک میں کرپٹ افراد کو عوامی منصب پر برداشت نہیں کیا جاتا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اقتدار جمہوریت کے نہیں خاندانوں کے گرد گھومتا ہے، پارٹیوں میں نظریات کی جگہ شخصیت پرستی نے لے رکھی ہے، سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست میں گالم گلوچ کو پروان چڑھایا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام کے پاس ووٹ دینے کے لئے جماعت اسلامی بہترین آپشن ہے۔