پرویز الٰہی کی ساتھی سائرہ انور کے خلاف مشکوک بینک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت ملتوی

01-04-2024

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ نے پرویز الٰہی کی ساتھی سائرہ انور کے خلاف 8 کروڑ روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کے کیس پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

ایف آئی اے نے سائرہ انور اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے پرویز الٰہی اور قربان شاہ کے خلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ روز ملزمہ سائرہ انور کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تاہم ایڈیشنل سیشن جج نواز بھٹی کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے ملزمہ سائرہ انور کو حاضری کے لئے آئندہ طلب کر لیا۔