ایمرجنگ کرکٹرز آف دی ایئر 2023کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان
01-04-2024
(لاہورنیوز) آئی سی سی نے 2023ء کے سالانہ ایوارڈز کے سلسلے میں ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔
مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے راچن راویندرا، جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوٹزی، سری لنکا کے دلشان مدوشنکا اور بھارت کے یشسوی جیسوال شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے بھارت کے سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا، یوگنڈا کے الپیش رامجانی اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کو نامزد کیا گیا ہے۔ ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے آسٹریلیا کی لیچ فیلڈ، بنگلہ دیش کی معروفہ اختر، انگلینڈ کی لارین بیل اور سکاٹ لینڈ کی ڈارسی کارٹر شامل ہیں۔