صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ماتحت عدالتی سروس ٹریبونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی

01-04-2024

(ویب ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹریبونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹریبونل منظوری دے دی گئی، جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹریبونل کے ممبران ہوں گے۔ صدر مملکت نے ٹریبونل کی تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹریبونل ایکٹ 2016ء کے سیکشن 3 کے تحت دی، صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹریبونل کی تشکیلِ نو نگران وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی۔