رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانے کے سنگین نقصانات ہو سکتے ہیں
01-04-2024
(ویب ڈیسک) زیادہ تر لوگوں کو کھانے کے بعد میٹھا کھانا پسند ہوتا ہے اور شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں میٹھا ایک عام سی بات ہے۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہائی شوگر لیول میٹھی ڈش کوئی بھی کیوں نہ ہو اس میں چینی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ناصرف جسم میں شوگر کے لیول کو بڑھاتی ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے تو کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔ نیند کا متاثر ہونا رات میں سونے سے قبل میٹھا کھانا آپ کی نیند کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس کے سبب یا تو آپ کو نیند نہیں آئے گی یا پھر آپ کو سونے میں مشکلات پیش آئیں گی جب کہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ ذہنی تناؤ کے ساتھ ساتھ جسمانی تناؤ کا شکار بھی رہیں گے، اس کے علاوہ آپ دن میں بھی سست محسوس کریں گے۔ پیٹ کی خرابی آپ کو معلوم ہے زیادہ یا تیز میٹھا کھانے سے پیٹ کی خرابی بھی ہوسکتی ہے، زیادہ یا تیز میٹھا کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے اور آپ کو تیزابیت کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ دانتوں میں تکلیف رات کو میٹھا کھا کر سونے سے آپ دانتوں کے مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رات میں میٹھا کھانا آپ کے دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے، اسی لیے دانتوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے میٹھا کھانے کے بعد دانتوں کو صاف کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ میٹھا کھانے سے وزن بھی بڑھتا ہے جب کہ میٹھا کھانے کی طلب آپ کو مزید بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔