عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کا 12 برس بعد ری یونین ، ویڈیو وائرل

01-04-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کے سٹارز عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کوتازہ کردیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ میوزک انڈسٹری کے سٹار عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو عاطف اسلم کے ساتھ 12 سال بعد اپنا مقبول ترین گانا ‘ہونا تھا پیار‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مواحوں نے عاطف اور حدیقہ کے ری یونین کو بے حد سراہا ہے ۔ واضح رہے کہ ‘ہونا تھا پیار’ پاکستان کا مقبول ترین گانا ہے جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔