غیرشرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردجرم کی تاریخ کا تحریری حکم جاری

01-04-2024

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے  جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جاتی ہیں، مقدمے میں فرد جرم 10 جنوری 2024 کو عائد کی جائے گی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء صفائی کی جانب سے عوام اور میڈیا نمائندگان کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی گئی، عوام اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی کے حوالے سے عدالت 22 دسمبر کا حکم نامہ جاری کرچکی ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت کے 22 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عدالت میں عوام کی تعداد اور سکیورٹی امور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی ذمہ داری ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں جگہ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی تعداد سے متعلق فیصلہ کریں گے۔