کپل شرما نے غلام علی کی غزل سنا کر محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل

01-04-2024

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے استاد غلام علی کی غزل سنا کر محفل لوٹ لی۔

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما بہترین حس مزاح کے ساتھ ساتھ اچھی آواز کے بھی مالک ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے شو میں بھی آواز کا جادو جگالیتے ہیں۔ مگر اس مرتبہ کپل شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ نجی محفل میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں کپل شرما کو کمال مہارت سے پاکستانی گلوکارغلام علی شہرہ آفاق غزل“ہنگامہ ہے کیوں برپا“ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کپل شرما کی شاندار گلوکاری پر عامر خان سمیت محفل کے شرکا جھوم اٹھے اور بلند آواز میں انہیں داد و تحسین سے نوازتے رہے۔