وزیراعلیٰ کی اپ گریڈڈ ہسپتالوں کیلئے خریداری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت
01-04-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈڈ ہسپتالوں کیلئے خریداری کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعلی نے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں کیلئے جدید آلات، بیڈز اور فرنیچر کی خریداری کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں کے لئے نئے جدید آلات، بیڈز اور دیگر ضروری فرنیچر خریدا جائے گا، ویٹنگ ایریا کیلئے نئے بینچ اور ڈاکٹرز روم میں نیا فرنیچر فراہم کیا جائے گا، اپ گریڈڈ ہسپتالوں میں ایکسرے ایل ای ڈی اور بے بی کارٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں میں جدید وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی، ہسپتالوں میں پیشنٹ بیڈز کیلئے تھری کلر بیڈ شیٹ سسٹم لایا جائے گا، وارڈز میں میڈیسن اور انسٹرومنٹ سٹوریج کیبنٹ مہیا کی جائیں گی۔