دھانی کا رویہ نامناسب کہنے پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض کو تنقید کاسامنا

01-04-2024

(ویب ڈیسک) فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے رویے کو نامناسب کہنے پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض کو تنقید کاسامنا ہے۔

وہاب ریاض نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہنوار دھانی کے رویے کے حوالے سے شکایات ملیں تھیں کہ شاہنواز نیٹ پریکٹس کے دوران بولنگ نہیں کرنا چاہتے تھے اور جان چھڑانے کی کوشش کرتے تھے۔ وہاب ریاض کے اس بیان پر سابق وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مینجمنٹ کو کھلاڑیوں سے متعلق ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہنواز دھانی ایک بہترین بولر ہے، نیشنل کپ کے فائنل کا مین آف دی میچ بھی رہا، حیرت ہے آپ شاہنواز دھانی کو ان فٹ قرار دے رہے ہیں۔