پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال کا نام ریکارڈ بُک میں درج

01-04-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروا لیا۔

سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوان آل راؤنڈر نے آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پہلی ا ننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔ عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ سکور اور 5+ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پلیئر بھی ہیں۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے دو سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان اوپنرز بری طرح ناکام ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی اننگز کے باعث گرین شرٹس پہلی اننگز میں 313 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔