فٹنس اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کا ای چالان ہو گا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

01-03-2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ فٹنس اور روٹ پرمٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کا ای چالان ہو گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ریجنل اور صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے اور پی ٹی اے نے خصوصی شرکت کی۔ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، پہلے مرحلے میں لاہور پھر دوسرے شہروں میں ای چالان شروع کیا جائے گا، ایکسل لوڈ انفورسمنٹ کی خلاف ورزی کو ہر حال میں روکا جائے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا ہو گا۔