مسلم لیگ ن نے بلوچستان کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے
01-03-2024
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے 42 اور قومی اسمبلی کے 16 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک بھر میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔