ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

01-03-2024

(لاہور نیوز) نئے سال کے تیسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 62 ڈالر ہے۔