عوامی رکشہ یونین کا ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

01-03-2024

(لاہور نیوز) عوامی رکشہ یونین نے پرچی مافیا ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پرچی مافیا کے خلاف نعرے بازی کی۔ عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ رکشہ ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی میں گھر کا راشن پورا کریں یا بھتہ مافیا کو پیسے دیں۔ عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو سی سی پی او اور آئی جی آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔