صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر

01-03-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما صنم جاوید کے لاہور کے حلقے این اے 119 اور 120 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ سماعت پر پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔