نگران وزیراعظم کا سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

01-03-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم نے مرحوم سرتاج عزیز کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا سرتاج عزیز انتہائی زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے، مرحوم تحریک پاکستان کے فعال کارکن تھے اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، مرحوم سرتاج عزیز کی پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔