پنجاب فوڈ اتھارٹی: ناقص انتظامات پر 15 ریسٹورنٹس کو 3لاکھ 30 ہزار جرمانہ عائد
01-03-2024
(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لکشمی چوک میں واقع 19 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ناقص انتظامات پر 15 ریسٹورنٹس کو 3لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، 200 لٹر زائد المیعاد ناقابل استعمال آئل تلف اور 4 فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے، زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔ گندے فریزر اور کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز سرٹیفکیٹ بھی عدم موجود پائے گئے۔ پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر 15 پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ناقابل استعمال زائد المیعاد آئل کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے، صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ، اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص اشیاء کا استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، خوراک کے معیار پر زیرو ٹالرنس اپنائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔