عام انتخابات: عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور

01-03-2024

(لاہور نیوز) الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی کے میانوالی کے حلقے این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی منظور کر کے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصلہ سنا دیا اور ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ٹریبونل نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ریٹرننگ افسران ( آر اوز) نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے؟ ٹریبونل نے آر او کو حکم دیا کہ عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یکم جنوری کو بیرسٹر عمیر نیازی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی تھی۔