سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن ایکٹ چیلنج
01-03-2024
(لاہور نیوز)سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کیخلاف درخواست تحریک انصاف کے امیدوار اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215آئین کے آرٹیکل 17سے متصادم ہے، انتخابی نشان نہ صرف سیاسی جماعت کا ہوتا بلکہ امیدوار اور ووٹر کا بھی ہوتا ہے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے لیے ملکی سالمیت کے خلاف ہونا کافی نہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سیکشن 215آئین کے منافی ہے عدالت سیکشن 215کو کالعدم قرار دے۔