توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پرفردجرم عائد

01-03-2024

(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فردجرم عائد کردی گئی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے، فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔ ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔