پنجاب : چیسٹ انفیکشن، انفلوئنزا اور نمونیہ کی ادویات کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ
01-03-2024
(ویب ڈیسک) سردیوں میں چیسٹ انفیکشن، انفلوئنزا اور نمونیا کے کیسزمیں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےسانس انفیکشن،انفلوئنزا اور نمونیہ کی ادویات کی ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ ان بیماریوں میں اضافے کےباعث کیا گیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجمال ناصر کےمطابق سردیوں میں چیسٹ انفیکشن،نمونیہ، کھانسی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،اس سے متعلق تمام ادویات چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ادویات کی ڈیمانڈ بڑھنے پرکوالٹی خراب ہونےکا شبہ ہے۔