سڈنی ٹیسٹ میں شاہین کیوں نہیں کھیلا؟ وسیم اکرم ٹیم مینجمنٹ پر برہم

01-03-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فاکس کرکٹ پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں بلکہ شاہین آفریدی کا تھا، کھلاڑیوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عظیم بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے شاہین کپتان ہیں، یہ سیریز دونوں بورڈز کیلئے محض مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہے، کرکٹ کے اصل کھیل کی کس کو پرواہ ہے؟ کرکٹرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ 20 سال قبل سڈنی ٹیسٹ کے بارے میں لوگوں سے بات کریں وہ جانتے ہوں گے لیکن کل کیا ہوا تھا پوچھیں کسی کو معلوم نہیں ہوگا۔