پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا میں اپنی تیز ترین ٹیسٹ بیٹنگ کی
01-03-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا میں اپنی تیز ترین بیٹنگ کی۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 77.1 اوورز میں 313 رنز بنائے، پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں رن ریٹ 4.05 رہا۔ پاکستان کی جانب سے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محمد رضوان نے 103 گیندوں پر 88، عامر جمال نے 97 گیندوں پر 82 اور سلمان علی آغا نے 67 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پہلی بار آسٹریلیا میں بیٹنگ اوسط چار رنز فی اوور سے زائد رہی، 2019 کے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کا رن ریٹ 3.97 رہا تھا۔ خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔